24 ستمبر 2014 - 15:07
مقبوضہ گولان خطہ میں تکفیری دہشت گردوں کی موجودگی کی ویڈیو فوٹیج جاری

پریس ٹی وی نے ایسی خصوصی فوٹیج جاری کی ہے جس میں مقبوضہ شامی گولان کی پہاڑیوں میں تکفیری دہشت گردوں کو دکھایا گیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ویڈیو میں سیاہ لباس میں ملبوس نقاب پوش مسلح دہشت گردوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ فوٹیج اس نوعیت کا کوئی پہلا ثبوت نہیں ہے جس میں شام میں بڑے پیمانے پر تشدد میں ملوث غیر ملکی حمایت یافتہ تکفیری دہشت گردوں اور تل ابیب کے درمیان رابطہ کو آشکار کیا گیا ہے۔

اگست میں اقوام متحدہ میں شام کے سفیر بشار جعفری نے کہا تھا کہ صیہونی حکومت اسلحہ اور تکفیری دہشت گردوں کو مقبوضہ گولان خطہ میں آزادی سے جانے دیتی ہے جو بعد میں پورے ملک میں منتشر ہو جاتے ہیں۔

اسرائیلی حکام تکفیری انتہا پسندوں کو اردن سے جہاں دہشت گردی کے تربیتی کیمپ واقع ہیں، گولان خطہ میں دراندازی کرانے میں مدد کرتے ہیں۔

ویڈیو کے حوالے سے پریس ٹی وی کے ڈائرکٹر رضا عمادی کا کہنا ہے کہ مشرق وسطی کے لوگ اسی حیرت میں تھے کہ تکفیری دہشت گرد کیوں صرف مسلمانوں اور عیسائیوں کا قتل عام کر رہے ہیں، لیکن اسرائیلی مفادات کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کرتے۔

.......

/169